بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری
ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد اور لوہاری گیٹ کو حکم دیا ہے کہ ان اہلکاروں کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں۔فاضل عدالت میں سرکار بنام علی عرفان منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ ممتاز آباد کے اہلکاروں سب انسپکٹروں ملازم حسین طارق حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض حسین ہیڈ کانسٹیبل آصف اقبال کو 5 اپریل جبکہ سرکار بنام یسین تھانہ لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر انسپکٹر محمد اکرم سب انسپکٹر اعجاز حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انور ہیڈ کانسٹیبلوں عمر سعید۔ انور سعید کو 4 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔