چہرے پر ڈور پھرنے سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی

چہرے پر ڈور پھرنے سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر ) چہرے پر ڈور پھرنے سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

نوجوان زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بہاری کالونی کا رہائشی 25 سالہ مہر خالد موٹر سائیکل پر 9 نمبر چونگی سے گھر جا رہا تھا کہ چوک قذافی ریسکیو 1122 کے آفس کے قریب سے نامعلوم طرف سے آنیو الی تیز ڈور پھرنے سے خالد کی ناک اور زخسار زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد اس کو ورانہ کر دیا گیا دوسری جانب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے شہر کے مختلف علاقوں وہاڑی ، سنٹرل جیل چوک شاہ عباس گلگشت کالونی ، نواب پور روڈ گھنٹہ گھر ، ڈبل پھاٹک اور دیگر علاقوں میں کھلے عام پتنگ بازی جاری نوجوان کی مختلف ٹولیاں پتنگ بازی جاری جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید : صفحہ آخر