پروفیسر اسحاق فانی کی درخواست پر ہیڈکوارٹر کی جانب سے نیب ملتان کو قوانین کے مطابق کارروائی کی ہدایت
ملتان( جنرل رپورٹر)نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست پر نیب ملتان کو قوانین کے مطابق کاروائی کی ہدائیت کی ہے ۔درخواست میں(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
وائس چانسلر کے علاوہ دیگر پروفیسرز اور انتظامی افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست پر نیب کی جانب سے کوئی انکوائری نہیں شروع کی گئی۔ درخواست کے جواب میں چیرمین نیب کی جانب سے نیب ملتان کو (complaint Verification) کا کہا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست میں کی گئی شکایت کی تصدیق کی جائے۔ ڈاکٹر اسحاق فانی اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے بے بنیاد الزامات لگا چکے ہیں جن کا جواب متعلقہ اداروں کو جمع کروایا جا چکا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین انتہائی ایمانداری اور لگن سے یونیورسٹی کو درست سمت لے جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسحاق فانی