کل صارفین کے حقوق کے تحفظ کا عالمی دن،پاکستان کے صارفین حقوق سے محروم

کل صارفین کے حقوق کے تحفظ کا عالمی دن،پاکستان کے صارفین حقوق سے محروم

ملتان( جنرل رپورٹر)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کل(15مارچ) صارفین کے حقوق کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اس موقع پر دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ کے غیراخلاقی ہتھکنڈوں اور دیگر زیادتیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عہد کیا جاتا ہے۔کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل پاکستان کے چیئرمین شکیل بیگ نے کہا کہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف پندرہ مارچ 1962ء کو امریکی کانگریس میں قرارداد منظوری کے لئے پیش کی گئی اور نو اپریل 1958ء4 میں اقوام متحدہ نے گائیڈ لائنز فار کنزیومر پروٹیکشن کے نام سے قرار داد منظور کرلی۔ قرارداد پر دستخط کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صارفین اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ مارکیٹوں میں ناپ تول میں کمی، غیر معیار ی مصنوعات کی کھلے عام فروخت اور ناجائز منافع خوری کی شکایات عروج پر پہنچ چکی ہیں متعلقہ حکومتی ادارے غیر معیاری مصنوعات کی فروخت، ناجائز منافع خور ی اور ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد میں صارفین کے 8 حقوق کو تسلیم کیا گیا، تحفظ کا حق، معلومات کا حق، انتخاب کا حق، شنوائی کا حق، بنیادی ضروریات کا حق،تلافی کا حق،علم کا حق اور صحت مند ماحول کا حق۔ اس کے علاوہ عوام کی جانب سے یہ شکایات بھی ملتی ہیں کہ مختلف کمپنیوں کی اشیا کے بارے میں دی جانے والی وارنٹی پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔ اس دن کو منانے کا مقصدصارفین کو ان انصافیوں کے خاتمے کے لیے شعور پیدا کرنا ہے۔

عالمی دن

Back to Conversion Tool

مزید : صفحہ آخر