160چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

160چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ۔ کینٹ پولیس کے علاقے سے نامعلوم افراد نے ہارون رشید کی کا ر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

چوری کر لی کینٹ بازار سے عاطف کا موبائل فون، چہلیک پولیس کے علاقے سے طارق کا موبائل فون، زکریا پولیس کے علاقے میں ماجد کے گھر سے 82 ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے سے شہزاد کا موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کے علاقے سے عبدالحئی کا موٹرسائیکل، حرم گیٹ پولیس کے علاقے سے سلیم اور نوید کے موٹرسائیکل اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں صاحب داد کی دکان سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

چوری ڈکیتی

مزید : صفحہ آخر