غزہ ، فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب دھماکا ، 7افراد زخمی

غزہ ، فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب دھماکا ، 7افراد زخمی

غزہ(آئی این پی)غزہ میں فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے،صدر محمود عباس نے اس دھماکے کو حمداللہ کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری حماس پر عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب ایک دھماکا ہوا ہے جس کی وجہ سے سات افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حکام کے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

مطابق یہ دھماکا اْس وقت ہوا جب حمداللہ غزہ پٹی کے دورے کے لیے اِس علاقے میں پہنچے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حمداللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ خیال رہے کہ غزہ پٹی کا انتظامی کنٹرول شدت پسند تنظیم حماس کے پاس ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس نے اس دھماکے کو حمداللہ کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری حماس پر عائد کی ہے۔

غزہ

مزید : صفحہ آخر