ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،طاقتور بم ناکارہ

ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،طاقتور بم ناکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو ( بیورورپورٹ) تباہی کا منصوبہ ناکام۔ سنٹرل اورکزئی میں سڑک کنارے نصب شدہ بم کو نکارہ بنا دیا گیا۔اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل اورکزئی ایجنسی کے علاقہ شیخان شکرتنگی میں نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے سڑک کے کنارے آئی ای ڈی بم نصب کیا تھا جس کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو کو مل گئی جس پر فورسز نے بروقت پہنچ کرسڑک کے کنارے نصب شدہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کرتباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آئی ای ڈی بم کو فورسز نے سڑک کنارے کھیتوں میں بلاسٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔سیکورٹی زرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے سے نا معلوم شرپسند جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں خوف کی فضاء پھیلانہ چاہتے تھے تا ہم سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔