کوہاٹ میں صوبائی سطح پر ہونے والے انڈر 23فی میل مقابلوں میں گھپلوں کا انکشاف

کوہاٹ میں صوبائی سطح پر ہونے والے انڈر 23فی میل مقابلوں میں گھپلوں کا انکشاف

رستم(نمائندہ پاکستان) تبدیلی سرکار کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں سنگین مالی بے ضاطگیوں اوربڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ، سرخ ڈھیر ی رستم کے رہائشی اورپی پی پی کے صدر فرمان علی نے رستم میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرخابی کے پہاڑی علاقہ میں 45ایکٹر زمین جو ہماری ذاتی ملکیت ہے جس پر محکمہ جنگلات رستم کے رینجر آفیسر نے سرکاری کاغذات میں پودے لگائے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے اور زمین پر پودوں کا نام و نشان تک موجود ہیں ہے اور پودوں کی دیکھ بھال کے لئے سرکاری کاعذات میں جعلی واچ مین بھی بھرتی کیا ہے اور واچ مین اس مد میں سرکاری خزانے سے تنخواہ بھی وصول کر رہا ہے جو تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، صوبائی وزیر جنگلات ، سیکرٹری جنگلات اور ڈائریکٹر نیب پختونخوا ہ سے اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا

مزید : کراچی صفحہ اول