ڈپٹی کمشنر مردان نے نیو اڈہ میں کھلی کچہری لگائی

ڈپٹی کمشنر مردان نے نیو اڈہ میں کھلی کچہری لگائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان نے نیو اڈہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں اور تاجروں نے شکایات کے انبار لگادیئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ کی اپیل پر خلیل پلازہ نیو اڈہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں صدر ظاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری مصطفی کمال ،حاجی فیاض خان ،سلیم گل دولت زئی اور وقار باچہ سمیت تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقع پر تاجروں نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے اورکہاکہ شہر میں غیر قانونی اڈوں ،پولیس کی عدم تعاون ،ناقص سیوریج ،ٹریفک کی خراب نظام کی خرابی سمیت دیگر مسائل نے تاجروں کے ناک میں دم کررکھاہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کاسامناہے ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے مسائل غور سے سنے اور بعض مسائل کے موقع پر احکامات جاری کردیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان،قیصرخان اورتحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب بھی موجود تھے ۔