بجلی صارفین کے مسائل کو حل کیا جائے ،ڈی پی او ڈیرہ

بجلی صارفین کے مسائل کو حل کیا جائے ،ڈی پی او ڈیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پیسکو واپڈا اعوام کو بلاتعطل جاری شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرے ‘ صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے کیونکہ بعض اوقات واپڈا کے مسائل کے حوالے سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ‘ بجلی چوری کے خاتمے کے حوالے سے پیسکو واپڈا سے جائز تعاون کیاجائیگا ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پیسکو واپڈا بنوں کے ڈی سی ایم مثل خان ‘ ایکسین سٹی ڈویژن شوکت اللہ ‘ ایکٹنگ ایکسین حزب اللہ خان محسود اور سپرٹینڈنٹ شعیب کنڈی پر مشتمل پیسکو کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ‘ اس موقع پر پیسکو کے وفد نے ڈی پی او ڈیرہ سے پیسکو میں بجلی چوری کے خاتمے کے حوالے سے پولیس کے تعاون پر زور دیا ‘ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا کہ پیسکو ہمارا قومی ادارہ ہے ‘ لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے انہوں نے پیسکو وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی چوری کے خاتمے کیلئے پیسکو سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔