چارسدہ میں بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کو نقد انعامات

چارسدہ میں بہترین کارکردگی پر پولیس افسران کو نقد انعامات

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی نے بہترین کار کر دگی پر پولیس افسران میں نقد انعامات اور سرٹفیکیٹس تقسیم کئے ۔ ایس ایچ تھانہ نستہ سمیع اللہ خان کی کار کر دگی سب سے نمایاں رہی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے بہترین کارکردگی پر ضلع چارسدہ کے پولیس افسران میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقیسم کئے، اس موقع پر ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان ، ڈی ایس پی سرکل سرڈھیری فضل شیر خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چارسدہ نصراللہ خان بھی موجود تھے۔پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نستہ سمیع اللہ خان کو علاقہ تھانہ نستہ میں قتل و اقدام قتل ، رہزنی، منشیات فروش اور پولیس حملہ میں ملوث ملزمان کے بروقت گرفتاری اور آلہٰ قتل کے برآمدگی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام جبکہ انوسٹی گیشن آفیسر تھانہ نستہ امیر نواز خان کو بہترین تفتیش پر سرٹیفیکیٹ اور انعام اور اے ایس آئی نوشیروان خان انچارج چوکی گنڈھیری کو مختصر عرصہ میں کافی تعداد میں مجرمان اشتہاری جو پولیس کو قتل اقدام قتل ،پولیس پر حملہ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے کے گرفتاری اور اسلحہ و منشیات کی برآمدگی پر سرٹیفیکیٹ و نقد انعام ، پی اے ایس آئی بہرمندشاہ انچارج چوکی سردریاب کو بھاری مقدار میں منشیات ، آتش بازی کے سامان اور دیگر مواد کی برآمدگی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام جبکہ اے ایس آئی اظہار چوکی زیم کو مجرمان اشتہاری اور اسلحہ کی برآمدگی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر