بونیر بامپوخہ میں ماربل کان میں سلائیڈنگ،دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

بونیر بامپوخہ میں ماربل کان میں سلائیڈنگ،دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر بامپوخہ میں ماربل کان میں سلائیڈنگ۔دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔ موصولہ اطلاعات کیمطابق منگل کے روز دن کے گیارہ بجے علاقہ سالارزئی بامپوخہ میں واقع کریم نامی شخص کے ماربل کان میں کام کے دوران اچانک سلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوئے۔امدادری کاروائیوں میں پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور ملبے تلے دبے دو افراد کی لاشیں جبکہ ایک شخص کو زندہ زخمی حالت میں نکال دیا۔جن کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈروائیور جمشید ولد شمشاد اور سید روان ولد محمد نبی ساکنان خیبر ایجنسی شامل ہیں۔جبکہ امیر دین نامی شخص اس واقع میں زخمی ہوا۔اے سی ڈگر اور ایڈ مائننگ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔اور واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر