پبی میں پٹواریان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات ناکام

پبی میں پٹواریان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) انجمن پٹوار یان اور قا نو ن گویان کے صو با ئی صدر اور سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو کے در میان چار گھنٹے مسلسل مذاکرات جو ناکام ہو ئے صو با ئی صدر محمد خان سواتی تمغہ شجاعت نے صو بہ بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطا بق انجمن پٹوار یان اور قا نو ن گویان کے صو با ئی صدر ر محمد خان سواتی تمغہ شجاعت کی قیادت میں صو با ئی کا بینہ کے ممبران نے سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو سے ان کے دفتر میں اپنے مطا لبات پر چار گھنٹے مذاکرات کئے جو نا کام ہو ئے جس پر صو با ئی صدر محمد خان سواتی تمغہ شجاعت نے صو بہ بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا اس16روزہ ہڑتال میں حکو مت آمد نی کی مد میں17 کروڑ روپے کا نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ جب تک صو با ئی حکو مت ہمارے مطا لبات تسلیم نہیں کر تے اس وقت تک ہمارا یہ ہڑتال جا ری رہے گا