اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

پبی ( نما ئندہ پاکستان)پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت بروقت کامیاب کاروائی ۔ کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی چرس اور آفیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا کرٹیوٹا موٹر کارنمبر LEH-431 پنجاب کے پچھلے سیٹوں کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 17پیکٹ 20کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور42 پیکٹ50کلوگرام آفیون برآمد۔ملزمان گرفتار۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علیتفصیلات کے مطابق :۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی کے خصوصی احکامات پر معاشرے میں بے راہ روی پیدا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے تحت انٹیلی جنس انفارمیشن پر اکوڑہ سرکل میں ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل اعجاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ اؤتھانہ مصری بانڈہ ایس ائی اسماعیل شاہ خان،انوسٹی گیشن آفیسرمنیر خان،ائے ایس ائی اسلم خان اور پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم نے مرہٹی چوکی کے ساتھ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار( LEH-431 پنجاب)آتی دکھائی دی پولیس ناکہ بندی پر رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے بھگا دی ۔انتہائی ہوشیاری اور حکمت عملی سے تعاقب کرنے پر کچھ فاصلے پر موٹر کارکوحکمت عملی کے ساتھ روک کر کار میں سوار دو افراد سورج شاہ ولد فاروق سکنہ چوکر وھاڑی تحصیل ملیسی پنجاب اور مسماۃ(ر)زوجہ سورج شاہ سکنہ چوکر وھاڑی تحصیل ملیسی پنجاب کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر حراست میں لے لیا۔جبکہ گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لینے پر گاڑی کے پچھلے سیٹ کے نیچے بنے ہوئے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں 17پیکٹ چرس 20کلو گرام اور42 پیکٹ آفیون 50کلوگرام برآمد کر کے ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کرنے کے لیے تھانے منتقل کر دیا ۔علاقہ عوام نے پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کے عز م کا اعادہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہتر ین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو زہر کے منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر