مقامی این جی اوز عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں ،اے سی ڈیرہ

مقامی این جی اوز عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں ،اے سی ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے کہا ہے کہ مقامی این جی اوز عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ‘ مقامی این جی اوز کے باہمی ربط سے ہی کام کو مذید موثر بنایا جاسکتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں مقامی این جی اوز کے فہیم میاں خیل ‘ آصف انور ‘ زاہد جمیل ملک ‘ زاہد ضیاء اور روبینہ قمر سمیت دیگر نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے انتظامیہ مقامی این جی اوز سے کام کے حوالے سے رابطے میں ہوگی ‘ ایسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر کیاجائے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو ‘ ضلعی انتظامیہ ایسی این جی اوز کی حوصلہ افزائی کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر