مختلف تھانوں اور پولیس لائن کے محرروں کی تعیناتی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)مختلف تھانوں اور پولیس لائن کے محرروں کی تعیناتی ‘ محمد عابد محرر لائن پولیس ‘ امام بخش محرر تھانہ صدر اور محمد سبطین محرر تھانہ یارک تعینات کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے محمد عابد کو محرر پولیس لائن ‘ امام بخش کو محرر تھانہ صدر اور محمد سبطین کو محرر تھانہ یارک تعینات کر دیا ‘ عوامی حلقوں نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی طرف سے نئے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔