ملک کو کرپٹ سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا:مشتاق احمد خان

ملک کو کرپٹ سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا:مشتاق احمد خان

شیرگڑھ( نامہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور نو منتخب سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کو کر پٹ سیا ستدانوں نے دونوں ہا تھوں سے لو ٹ لیا جما عت اسلامی ملک کی واحد سیا سی جما عت ہے جو ان کرپٹ سیا ستدانوں کا راستہ روک سکتی ہے مسلمانوں کی زبون حالی کی بنیا دی وجہ اسلام اور قران پا ک سے دوری ہے خواتین اسلام کے نظام کے نفاذ میں اہم رول پلے کر ے گی جما عت اسلامی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا اثاثہ ہے خواتین 2018 کے عام انتخابات میں کردار اداکر نے کیلئے خودکو تیا ررکھیں وہ جما عت اسلامی حلقہ خواتین کے ضلع مردان کے اجتما ع عام سے خطا ب کر رہے تھے اجتما ع میں 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی اجتما ع سے جما عت اسلامی حلقہ خواتین کے صوبا ئی نا ظمہ عنایت امین نگران سیا سی امورحمیرہ بشیر اور نا ئب صوبائی نا ظمہ عظمٰی خاتون نے بھی خطاب کیا اس پر 60 بچیوں کے ختم القران پاک کا اہتمام بھی کیا گیا 100 بچوں نے گوشہ اطفال میں بھی شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسلہ کرپشن ہے اور جب تک اس ملک میں سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ نہ ہوسکے اس وقت تک ہما رے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہیں پا کستا ن میں کر پشن کے خلاف سب سے پہلے آواز جما عت اسلامی نے اٹھا ئی ہے اور اب دوسرے لوگ اس کر یڈٹ حا صل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں حالانکہ وہ خود بھی اپنی ذات کی ضما نت نہیں دے سکتے ہیں کہ وہ بر سر اقتدار آکر کرپشن نہیں کر یں گے انہوں نے کہا کہ خواتین اسلام کے نفا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں حلقہ خواتین جما عت اسلامی کا بہت بڑا سرمایہ ہے اور ہم اپنی با ہمت مجا ہد بہنوں پر فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کردار کر نے کیلئے ابھی سے حلقہ خواتین خود کو تیا ری کریں خواتین کو اسلام کے غلبے میں اہم رول پلے کر نا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر