مردان میں ایک شخص کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا

مردان میں ایک شخص کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا

مردان ( بیورورپورٹ)شہری علاقہ الہ دادخیل میں ایک شخص کو گھر کے سامنے قتل کردیاگیا ،پولیس رپورٹ کے مطابق 30سالہ نوجوان فضل الرحمان ولد دفضل محمودکی کسی سے دشمنی نہیں تھی گذشتہ شب اپنے گھر سور پل بخشالی روڈ پارہوتی میں موجود تھاکہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتاردیا پولیس نے مقتول کے بڑے بھائی عبدالرحمان کے بیان پر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر