پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے ،مبشرمنیر

پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے ،مبشرمنیر

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوا ن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،پاکستان کے ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کا چئیرمین نامزد ہونا پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کی واضح مثال ہے ، ان خیلات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کو اقتدار سے نہیں عوام کی خدمت سے پیار ہے جس کی واضح مثال پاکستان کی ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کا چئیرمین نامزد ہونا ہے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، پاکستان کی واحد پارٹی ہے جس کی پورے ملک میں موجودگی ہے ، پاکستان میں یہ دعوہ کرنے والی پارٹیاں تو صرف ایک ایک صوبے کی حد تک محدود ہیں ،پیپلزپارٹی 2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت لے پاکستان میں حکومت بنائے گی ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق کی بات پارٹی کی مقبولیت کی وجہ ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر