حکومت آزادکشمیر اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافے کا وعدہ پورا کرے‘ ، فوزیہ حبیب،عمارہ علی

حکومت آزادکشمیر اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافے کا وعدہ پورا کرے‘ ، ...

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق ڈی سی او فوزیہ حبیب اور عمارہ علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافے کا جو وعدہ کیا تھا پورا کرے، خواتین کا معاشرے کی ترقی میں ایک اہم کردار ہے جب تک حکومت خواتین کو ان کو جائز حقوق نہیں دے گی ترقی ناممکن ہے ،ان خیلات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق کی بات ہے ، عوام سے وعدے کیے ہیں پورے کیے ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام انتخابات میں عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے کوئی بھی پورا نہیں کیا جارہا ہے ، فوزیہ حبیب اور عمارہ علی نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا حکومت نے جو قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافے کا وعدہ کیا تھا پورا کرے، کیونکہ خواتین کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، جب تک حکومت خواتین کو مضبوط نہیں کرے گی ، ترقی ناممکن ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر