آئندہ قومی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی،راجہ نسیم

آئندہ قومی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی،راجہ نسیم

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ نسیم یوسف نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں قائد پاکستان عمران خان کی قیادت میں کامیابی حا صل کریں گے اور عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ، سینٹ میں عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار کی کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ہے ، ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایوان بالا میں عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار کا چئرمین سینٹ بننا عمران خان کی کامیابی کی واضح مثال ہے ، کھلاڑی کے کھیل میں کچھ اور بھی شامل ہوکر اپنے آپ کو کامیابی کا مہرا قرار دے رہے ہیں پاکستان کی عوام باشعور عوام ہے سب کچھ بہت باریکی سے دیکھ رہے ہیں ،پاکستان میں عمران خان ہی واہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتاہے ، 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہے ، پیپلزپارٹی صرف لاڑکانہ کی حد تک ہی رہے گی، راجہ نسیم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کو ملکر ختم کریں ، تا کہ سیاست سے گندے انڈوں کا خاتمہ ہو ، پاکستان تحریک انصاف کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ ملک کے ایک عام شہری کو انصاف مہیا کرنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر