آزاد کشمیر میڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن ‘92ڈاکٹروں میں ڈگریاں تقسیم

آزاد کشمیر میڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن ‘92ڈاکٹروں میں ڈگریاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن پیر کے روز کالج ایڈیٹوریم میں منعقد ہوا صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان نے 92ڈاکٹرز کوایم بی بی ایس کی ڈگریاں دیں ‘ڈگریاں حاصل کرنیوالوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں 72لیڈی ڈاکٹرز اور 20میل ڈاکٹرزڈگری حاصل کرنے والوں میں شامل تھے پہلے کانووکیشن میں صدر آزادکشمیر کے علاوہ رکن اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر ، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی ، وائس چانسلر ڈاکٹرکلیم عباسی ، ڈی جی ہیلتھ چوہدری بشیر ، میڈیکل کالج راولاکوٹ اور میڈیکل کالج میرپور کے پرنسپل ، میڈیکل کالج مظفرآباد کے پروفیسرز ڈاکٹر حامد رشید ، ڈاکٹر راجہ اعجاز خان ، ڈاکٹر علی ارشد عباسی ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق سیکرٹری حکومت ڈاکٹر راجہ محمد عارف خان ، چوہدری منظور احمد،سنیئر صحافی وسابق صدر مرکزی ایوان صحافت سید آفاق شاہ، سابق سیکرٹری جنرل راجہ افتخار احمدر،سابق سکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب بشارت مغل،ثاقب علی حیدری،فدا حسین، ایم ڈی مغل ،سید تقی الحسن سمیت بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد طلبا و طالبات کے والدین اور عزیزو اقارب شریک تھے میڈیکل کالج مظفرآباد کے کانوووکیشن میں کالج کے بانی پر نسپل ڈاکٹر محمد اقبال خان کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے سنیئر پروفیسر صاحبان نے بھی شرکت کی ،پہلے کانووکیشن کو تاریخی بنانے کیلئے پرنسپل ڈاکٹر سروش مجید سلہریا کی سربراہی میں بہترین انتظامات کئے گئے تھے صدر آزادکشمیر نے اپنی تقریر میں پرنسپل ڈاکٹر سروش مجید سلہریا کی کارکر دگی کو سراہا ،کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد اقبال خان جب اپنی شیلڈ لینے کیلئے جب وہ ڈائس پر آئے تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور اس طرح تالیوں کی گونج میں شرکاء نے میڈیکل کالج کیلئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آغاز میں صدر آزادکشمیر چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی سردار محمد مسعود خان نے ڈگری ہولڈرز ڈاکٹرسے حلف بھی لیا،صدر آزاد کشمیر نے کالج کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔