آزاد کشمیر بھر میں سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے

آزاد کشمیر بھر میں سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری تعلیم اسلام آباد کے زیر انتظام آزاد کشمیر بھر میں سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ SSC کا امتحان مورخہ 13-03-2018سے شروع ہورہا ہے کے دوران امتحان جملہ امتحان مراکز بشمول ایف جی داؤد پبلک سکول مظفرآباد، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج مظفرآباد ، آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ اور روٹس انٹرنیشنل سکول دھنی سیداں مظفرآباد میں بیرونی مداخلت پر زیر دفعہ 144ض ف پابندی عائد کی دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے زیر دفعہ 144ض ف متذکرہ امتحانی مراکز سے 200گز کے فاصلے تک بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ حکم کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188اے پی سی کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی ۔