کارکنان وال چاکنگ سے گریز کریں ،پی ایس پی

کارکنان وال چاکنگ سے گریز کریں ،پی ایس پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک سرزمین پارٹی معاشرے میں بہتر تبدلی کے لیئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کا حصہ ہے۔پاک سرزمین پارٹی اپنے اور تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان سے توقع کرتی ہے کہ وہ شہر کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔