کراچی ، انٹرپروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپیٹیشن کا دوسرا روز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری میگا ایونٹ آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپیٹیشن2018-میں میزبان ٹیم نے گرلز تھرو بال کے فائنل مقابلے بقائی میڈیکل کالج کی ٹیم کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاجبکہ اسکوش گرلز فائنل مقابلے میں بحریہ یونیورسٹی کی ٹیم نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر کے فتح اپنے نام کی، اسی طرح اسکوش بوائز کے فائنل میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے بقائی میڈیکل کالج کو ہرا کر فتح سمیٹی۔بوائزٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے جنا ح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ٹیم سے بازی لے گئی اور فتح اپنے نام کی جبکہ گرلز فائنل میں بحریہ یونیورسٹی کی ٹیم نے یونائیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ٹیم کا ہر ا کر گرلز ٹیبل ٹینس کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔