گڈ فرائیڈے ،وزیراعلیٰ کی امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت

گڈ فرائیڈے ،وزیراعلیٰ کی امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا (Good Friday) کا دن ہے، لہذہ عیسائی طلبا کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈیول بناکر مجھے رپورٹ دیں۔