نیب ریفرنس کی سماعت، حسین نوازکے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات پیش

نیب ریفرنس کی سماعت، حسین نوازکے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات پیش
نیب ریفرنس کی سماعت، حسین نوازکے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات پیش

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف خاندان کےخلاف نیب کے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نے نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نورین شہزادی نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات پیش کیں، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کی دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کے ساتھ احتساب عدالت پہنچ گئے، نوازشریف احتساب عدالت پہنچے تو ان کی گاڑی ان کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر چلا رہے تھے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد