پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے کرنے کا فیصلہ
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے کرنے کا فیصلہ

  


 لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا، جس کے بعد سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور