لاہور:پولیو ورکرزکو دوران ڈیوٹی گاڑی سے کچلنے کی کوشش،خاتون کا بازوٹوٹ گیا

لاہور:پولیو ورکرزکو دوران ڈیوٹی گاڑی سے کچلنے کی کوشش،خاتون کا بازوٹوٹ گیا
لاہور:پولیو ورکرزکو دوران ڈیوٹی گاڑی سے کچلنے کی کوشش،خاتون کا بازوٹوٹ گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے اچھرہ میں پولیو ورکرزکو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون ورکر کا بازو جبکہ مرد کی ٹانگ ٹوٹ گئی دونوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کیلئے ویکسین پلا رہے تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی سوار نے انہیں کچلنے کی کوشش کی ، اسی کوشش میں خاتون ورکر سحرش کا بازو جبکہ مرد کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا،زخمی ورکرز کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور