پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں فروخت ہونے کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے؟ فروخت کب شروع ہو گی کہاں سے خریدنی ہیں؟ تمام تفصیلات جانیں، کہیں دیر نہ ہو جائے

پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں فروخت ہونے کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے؟ فروخت کب شروع ...
پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں فروخت ہونے کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے؟ فروخت کب شروع ہو گی کہاں سے خریدنی ہیں؟ تمام تفصیلات جانیں، کہیں دیر نہ ہو جائے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی اور آج رات 12 بجے سے تمام ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے جوتا عمران خان کو نہیں بلکہ نادیہ خٹک کو مارا تھا کیونکہ۔۔۔“ نادیہ خٹک کون ہے اور ملزم اسے جوتا کیوں مارنا چاہتا تھا؟ حیران کن بات کہہ دی 

پی ایس ایل فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا فائنل میچ 15 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی اور شائقین جمعرات کی صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ آج رات 12 بجے کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے تماشائی اس لئے نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کی ایک غلطی نے دبئی میں سٹیڈیم ویران کر دئیے، طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی کوریج کرنے والے صحافی نے انکشاف کر دیا 

شائقین کرکٹ نیشنل سٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کیلئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے شہری شناختی کارڈ ساتھ لے جانا نہ بھولیں اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update