پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گی

پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں ...
پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گی

  


شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے جوتا عمران خان کو نہیں بلکہ نادیہ خٹک کو مارا تھا کیونکہ۔۔۔“ نادیہ خٹک کون ہے اور ملزم اسے جوتا کیوں مارنا چاہتا تھا؟ حیران کن بات کہہ دی 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے اور لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے نتیجے میں ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کل کھیلے جانے والے ایونٹ کے 27ویں میچ کا انتظار کریں گی جو کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے تماشائی اس لئے نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کی ایک غلطی نے دبئی میں سٹیڈیم ویران کر دئیے، طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی کوریج کرنے والے صحافی نے انکشاف کر دیا 

اگر کراچی یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور کراچی کے ساتھ پلے آف اور ایلیمنیٹرز کی لائن اپ مکمل ہوجائے گی لیکن کراچی کنگز کی شکست کی صورت میں صورتحال اور بھی دلچسپ ہو جائے گی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update