حساس ادارے کی حراست میں خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

حساس ادارے کی حراست میں خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
حساس ادارے کی حراست میں خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حساس ادارے کی حراست میں خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا تو پولیس کی بھی ہسپتال کی جانب دوڑیں لگ گئیں تاکہ مرضی کی رپورٹ بنوائی جا سکے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سی آئی اے اہلکاروں نے خاتون کو ڈیڑھ ماہ پہلے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو گزشتہ رات پراسرار طریقے سے جاںبحق ہو گئی ۔خاتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ،ادھر پولیس افسران کی بھی ہسپتال کی جانب دوڑیں لگ گئیں تاکہ مرضی کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ بنوائی جا سکے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد