ایجوکیشن کمیٹی آف پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کی طرف سے پاکستانی اسلامک پرائیوٹ سکول العین میں تربیتی ورکشاپ

ایجوکیشن کمیٹی آف پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کی طرف سے پاکستانی اسلامک ...
ایجوکیشن کمیٹی آف پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کی طرف سے پاکستانی اسلامک پرائیوٹ سکول العین میں تربیتی ورکشاپ

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی PAD کی ایجوکیشن کمیٹی نے پاکستانی اسلامک پرائیوٹ سکول العین کے اساتذہ کی عصر حاضر کے مطابق جدید خطوط پر تربیت کیلئے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔جس میں سکول ہذا کے40 سے زائد اساتذہ نے حصہ لیااور جدید تکنیکی طریقہ تعلیم کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔PAD ایجوکیشن کمیٹی نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے قبل اذیں بھی متعددورکشاپس منعقد کی ہیںجن میں سینکڑوں اساتذہ کی جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔العین کے سکول میں تربیتی ورکشاپ کے بارے مسز نیلوفر امتیاز نے تعارفی لیکچر بھی دیاجبکہ ایجوکیشن کمیٹی کی ہیڈ مسز ثمینہ ناصر نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوںکو بروئے کار لاتے ہوئے اساتذہ کو 21 ویں کی ضروریات کے مطابق جدید خطوط پر تربیت فراہم کی۔العین سکول کے پرنسپل عبدالرشید بنگش نے عصر حاضر کی تعلیمی تربیتی ضروریات اور اس کی اہمیت و افادیت پر لیکچر دیااور ایجوکیشن کمیٹی کی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو سراہا۔عبدالرشید بنگش نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس کے انعقاد کو مزید اچھے طریقے سے پڑھانے میں مدد ملے گی اور اپنے سٹوڈنٹس کو مزید بہتر طریقے سے جدید خطوط اور مستقبل کی تعلیمی ضروریات کے ساتھ پڑھا سکیں گے جس سے طلباءطالبات کا بھی فائدہ ہو گا۔ایک اور تعلیمی ورکشاپ کے شرکاءکو چوہدری غلام غوث نے بھی تعلیمی تربیت فراہم کی اور اساتذہ کو جدید تکنیک سے آگاہ گیا۔ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر مسز ثمینہ ناصر نے پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کی طرف سے ورکشاپ کے شرکاءکو سرٹیفیکیٹس بھی دیئے جبکہ سکول کے پرنسپل عبدالرشید بنگش نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی اور ایجوکیشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : عرب دنیا