نیب لاہور نے وزیراعلی روزگار سکیم کیخلاف تحقیقات شروع کر دی، ریکارڈ طلب

نیب لاہور نے وزیراعلی روزگار سکیم کیخلاف تحقیقات شروع کر دی، ریکارڈ طلب
نیب لاہور نے وزیراعلی روزگار سکیم کیخلاف تحقیقات شروع کر دی، ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے وزیراعلی پنجاب روزگار سکیم سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں, اس حوالے سے نیب نے حکومت پنجاب سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت  کے مطابق تحقیقات کا آغاز نیب کو ملنے والی درخواستوں کے بعدکیا گیا جس میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ منظور نظر افراد کو بھی نوازنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

یاد رہے وزیراعلی پنجاب روزگار سکیم کے تحت گزشتہ برسوں میں تقریباً 17 ہزار افراد میں قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں تقسیم کی گئی تھیں۔