کراچی :چیئرمین نادرا نے عوامی شکایات پر ڈی جی نادرا سندھ انیس کیانی سمیت 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی :چیئرمین نادرا نے عوامی شکایات پر ڈی جی نادرا سندھ انیس کیانی سمیت 2 ...
کراچی :چیئرمین نادرا نے عوامی شکایات پر ڈی جی نادرا سندھ انیس کیانی سمیت 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عوامی شکایات پر ڈی جی نادراسندھ انیس کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ 4 سینیٹرز کے انچارج کو معطل کردیااور کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی کے مختلف نادراسنٹرز کا دورہ کیا اورلوگوں سے مسائل دریافت کئے جس پرلوگ نادرا عملے کے رویے کیخلاف پھٹ پڑے۔

چیئرمین نادرا نے عوامی شکایات پر ڈی جی نادراسندھ انیس کیانی سمیت 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ 4 سینیٹرز کے انچارج کو معطل کردیا۔

چیئرمین نادرا نے میر عجم کو نیا ڈی جی نادرا سندھ ،تیمور راٹھورڈائریکٹر میگا سنٹر اورسہیل احمد ڈائریکٹرآپریشن تعینات کردیااور اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر نادراکو کراچی طلب کر لیا۔

ادھر چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین عثمان مبین نے شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران سائلین سے مسائل پوچھے اور عوامی مشکلات پر اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا۔

چیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی