نو منتخب چیئرمین سینیٹ کیلئے نیا فرنیچر خریدنے کا فیصلہ

نو منتخب چیئرمین سینیٹ کیلئے نیا فرنیچر خریدنے کا فیصلہ
نو منتخب چیئرمین سینیٹ کیلئے نیا فرنیچر خریدنے کا فیصلہ

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین اور سٹاف کیلئے نیا فرنیچر خریدنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس ضمن میں مستند تجربہ کار فرموں سے تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔

فرنیچر آئٹمز میں تین صوفے، تین نشتوں والا ایک صوفہ، دس آفیسر ٹیبل، پانچ وی آئی پی کرسیاں، بیس سٹاف کی کرسیاں، چھبیس وزیٹر کرسیاں، پانچ سائیڈریک لمبے، پانچ سائیڈ ریک چھوٹے، نیسٹس سیٹ ٹیبل، پندرہ فائل کیبنٹ، چھ ایل شیپ کمپیوٹر ورک سٹیشن برائے سٹاف، ایل شیپ کمپیوٹر ورک سٹیشن برائے سپرنٹنڈنٹ، چھ الماریاں، ایک ریک شامل ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد