نواز شریف اور آصف زرداری سے میری ذاتی دشمنی نہیں، جب تک زندہ ہوں قوم کی جنگ لڑتا رہوں گا :عمران خان

نواز شریف اور آصف زرداری سے میری ذاتی دشمنی نہیں، جب تک زندہ ہوں قوم کی جنگ ...
نواز شریف اور آصف زرداری سے میری ذاتی دشمنی نہیں، جب تک زندہ ہوں قوم کی جنگ لڑتا رہوں گا :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میری نواز شریف اور آصف علی زرداری کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،یہ دونوں عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں ،میری ان ڈاکوﺅں کے ساتھ جنگ ہے جو قوم کے بچوں کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں ، جب تک میں زندہ ہو ں تب تک قوم کی جنگ لڑتا رہوں گا اور 2018میں جیت کردکھاﺅں گا ۔
جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل کا حل اپنے منشور میں شامل کریں گے ، زیادہ سے زیادہ نوجوانوں نے پی ٹی آئی کا ممبر بننا ہے،2018 کا الیکشن پاکستان کی قسمت بد ل دے گا ،ووٹ کا درست استعمال کر کے نیا پاکستان بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ باریاں لے کر ملک میں امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے ، ملک میں تبدیلی لانے کا وقت آگیا ہے ، ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے،ہم نئی سوچ اور نیا نظام لے کر آئیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ناجائز طریقے سے پیسا بناکر باہر بھجوانا ہے ،برطانیہ کا وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جائے،نااہل ہو تو کبھی نہیں کہے گا کہ کیوں نکالا؟ وہ اپنا جرم قبول کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کسان اپنی فصل بیچنے جاتا ہے تو اسے پوری رقم نہیں ملتی،وہاں ادارے کمزور کسان کو طاقتور کے مقابلے میں انصاف دیتےہیں،یہاں کسان اور مزدور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دلوا سکتے،پاکستان میں مزدور ایسے حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں جس سے صحت تباہ ہو رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مگر مچھوں کو شکست دیں گے،ملک کو مثالی بنانے کے لئے تعلیم پر توجہ دینا ہو گی ،ترقی یافتہ ممالک میں سب کو مفت اور یکساں تعلیم ملتی ہے ،ہم نے اگراس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا ملک بنانا ہے تو عوام کو آگے بڑھ کر اقدامات کرنے ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ 9سال پہلے ہر پاکستانی پر 33ہزار قرضہ تھا لیکن زرداری اور نواز شریف کے دور میں اس قرضے کا حجم بڑھ کر 1لاکھ 30ہزار ہو گیا ،یہ قرضے اس لیے چڑھے کیو نکہ حکمران رقم لوٹ کر باہر بھجوا دیتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو تو کیوں نکالا کردیا ،اب شہباز شریف کی باری ہے جو لوگوں کو حبیب جالب کے شعر سنا کر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -