ایرانی جوہری معاہدہ اہم ہے: جوزف ووٹل

ایرانی جوہری معاہدہ اہم ہے: جوزف ووٹل
ایرانی جوہری معاہدہ اہم ہے: جوزف ووٹل

  


واشنگٹن ( آن لائن ) سینیئر امریکی جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ نہایت ہی اہم ہے معاہدہ ختم ہوجانے کی صورت میں کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ضروری ہو گا ۔

سینیٹ کی عسکری کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کیا گیا جوہری معاہدہ ختم ہو جاتا ہے، تو ایرانی جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔ جنرل ووٹل کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیمز میٹس اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے متفق ہیں کہ ایرانی جوہری معاہدہ امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

مزید : بین الاقوامی