شہباز شریف ان ایکشن ،پارٹی قیادت سنبھالتے ساتھ ہی صوبائی صدر بھی تبدیل کرنے کا ارادہ

شہباز شریف ان ایکشن ،پارٹی قیادت سنبھالتے ساتھ ہی صوبائی صدر بھی تبدیل کرنے ...
شہباز شریف ان ایکشن ،پارٹی قیادت سنبھالتے ساتھ ہی صوبائی صدر بھی تبدیل کرنے کا ارادہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے پنجاب کے نئے صدر کی نامزدگی کے ساتھ مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے صدوربھی تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

نجی چینل ”جیو نیوز“کے مطابق شہبازشریف نے پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعدمسلم لیگ ن کی تنظیم نوکافیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کے نئے صدرکی نامزدگی کیساتھ بلوچستان اور سندھ کے صدورتبدیل کیے جاسکتے ہیں، جبکہ پنجاب کا صدر جنوبی پنجاب سے لیے جانے کا امکان ہے ۔ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نے شہبازشریف نے پا رٹی کے نا راض ارکان کومنانےکافیصلہ بھی کیاہے اور اس سلسلے میں سندھ میں غوث علی شاہ سے ملاقات کرکے انہیں منانےکی کوشش کی جائے گی۔

شہبازشریف پارٹی قائدسے مشاورت کے بعدجلددوسرے صوبوں کے دورے کر ینگے۔

خیال رہے وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ روز پارٹی صدارت سنبھالی تھی جس میں ان کے مقابلے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے تھے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور