کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکیں تو مذہب پسند والد نے جواب میں وہ کام کردکھایا کہ ۔۔۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باولنگ کوچ مشتاق احمد نے کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے باوجود خود کو کرکٹ کے میدان میں سرگرم عمل رکھا ہے ۔وہ متعدد ٹی وی چینلز پر مبصر کی حیثیت سے موجود نظر آتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپن باولر نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کرکٹ سکینڈلز کا سامنا کیا لیکن دوران کرکٹ ہی ان کی کایا پلٹ گئی اور وہ بھی انضمام الحق اور سعید انور کی طرح مذہب کی طرف پلٹ گئے ۔انہوں نے شرعی داڑھی رکھ لی اور کرکٹ کے میدان میں جائے نماز بچھا کر باجماعت نماز ادا کرتے نظر آتے رہے ہیں۔شاید ہی کو کسی کو یہ بات معلوم ہو کہ وسیم اکرم کی طرح مشتاق احمد بھی انتہائی ہنس مکھ اورجگت باز ہیں،انکی زندہ دلی نے انہیں کرکٹ کے حلقوں میں انتہائی مقبول رکھا ہے۔
مذہب کی طر ف رجحان کے باوجود مشتاق احمد روشن خیال ہیں ۔حال ہی میں ان کی بیٹی نوال مشتاق نے سوشل میڈیا پراپنی ایسی تصویریں شئیر کی ہیں جن میں وہ اپنے بابا کے ساتھ سیلفی موڈ میں نظر آتی ہیں۔نوال مشتاق نے اپنے بچپن کی ایک فوٹو بھی ریلیز کی ہے جس میں مشتاق احمد نے انہیں گود میں اٹھا رکھا ہے۔ نوال مشتاق نے آن لائن فوڈز کا کاروبار شروع کیا ہے جس کی مشتاق احمد نے بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی انہوں نے نوال کے ہاتھ کے بنے ہوئے لزانیہ کی بے حد تعریف کی ہے جس کے جواب میں نوال مشتاق نے اپنے والد کابے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکے لئے بہت بڑی انسپریشن ہیں ۔باپ سے پہلے وہ انکے دوست ہیں جنہوں نے بیٹی سے بے حد محبت کی اور اسے اعتماد دیا ہے۔