ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں:آرمی چیف

ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں:آرمی چیف
ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں ، ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر بہاولپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔آرمی چیف نے مشرقی سرحدپرکسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں کوسراہا اور کہا کہ امن کی صورت میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈرملتان بھی اس موقع پر موجود تھے۔