پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کیون پیٹرسن پر عزم

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کیون پیٹرسن پر عزم
پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کیون پیٹرسن پر عزم

  


شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈئٹرز کے طوفانی بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اگلے2 میچز بھی جیتے گیں اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کیون پیٹرسن کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم بہترین ہے ہمارے8میچز مکمل ہوچکے ہیں اور 10 پوائنٹ حاصل کرچکے ہیں ،جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 14پوائنٹس حاصل کر کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کریں گے ۔

خیال رہے کوئٹہ گلیڈئیٹزاب تک 8 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 5میں کامیابی جبکہ3میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،پوائنٹس ٹیبل پر یہ ٹیم دوسرے نمبر پرہے   اگراسے پہلے نمبر کی دوڑ میں رہنا ہے تو اسے آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ جیتنا ہوگا جبکہ اس کا آخری میچ اسلام آبادیونائیٹڈسے ہوگا جو اس وقت 8میچ کھیل کر12پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update