’آپ آئیں اور ہمارے ساتھ۔۔۔‘ ایران نے پاکستان اور چین کو بڑی پیشکش کردی، بھارت میں کھلبلی مچادی

’آپ آئیں اور ہمارے ساتھ۔۔۔‘ ایران نے پاکستان اور چین کو بڑی پیشکش کردی، ...
’آپ آئیں اور ہمارے ساتھ۔۔۔‘ ایران نے پاکستان اور چین کو بڑی پیشکش کردی، بھارت میں کھلبلی مچادی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی چاہ بہار بندرگاہ بھارت تعمیر کررہا ہے لیکن گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یہ کہہ کر بھارت کو بے حد پریشان کر دیا کہ ایران کی جانب سے پاکستان اور چین کوچاہ بہار بندرگاہ کے منصوبے میں شمولیت کی پیشکش کر دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت تسلسل کے ساتھ کہتی رہی ہے کہ چاہ بہار بندرگاہ اس کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ پاکستان کو بائی پاس کرکے افغانستان تک پہنچنے کا راستہ بھارت کو فراہم کرے گی۔ اب پاکستان اور چین کی اس منصوبے میں شمولیت کی بات سن کر بھارت کو اپنا سارا پلان چوپٹ ہوتا نظر آنے لگا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نا صرف پاکستان اور چین کو چاہ بہار منصوبے میں شامل کرنے کی بات کی بلکہ دوسری جانب ایران کی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کا ذکر بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ پاکستان اور چین کو چاہ بہار میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔“

انہوں نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کے موقع پر کہی۔ بھارت میں اس بیان نے کھلبلی کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے اور بھارتی حکومت اس قدر بدحواس ہوئی ہے کہ تاحال اس بیان پر کوئی ردعمل بھی نہیں دے پائی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد