امریکا میں اسلحہ سے ہونے والی تباہی کا احساس دلانے کے لئے خاموش احتجاج

امریکا میں اسلحہ سے ہونے والی تباہی کا احساس دلانے کے لئے خاموش احتجاج
امریکا میں اسلحہ سے ہونے والی تباہی کا احساس دلانے کے لئے خاموش احتجاج

  


واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سیاستدانوں کو اسلحہ کی کھلی چھوٹ سے ہونیوالی تباہی کا احساس دلانے کیلئے خاموش احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوران احتجاج کانگریس کے باہر جوتوں کی ہزاروں جوڑیاں رکھ دی گئیں۔7ہزار جوتوں میں سے ہرایک اس طالب علم کی یاد میں ہے جو 2012 سے اب تک امریکی درسگاہوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے امریکا میں نہ رکنے والا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، مگر طاقت ور لابی اسلحہ قوانین سخت کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مزید : بین الاقوامی