ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

  


کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو17رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے ،جس میں روہت شرما کے 89رنز قابل ذکر ہیں جبکہ سریشن رائنا47بناکر نمایاں رہے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے2 وکٹیں حاصل کی ۔

177رنز کے ہدف میں بنگہ دیش کی مزاحمت159رنز تک ہی رہی اورپوری ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 16رنز سے ناکام رہی ،ان کی اننگ میں مشفیق الرحیم کے ناقابل شکست 72رنز نمایاں رہے ۔

بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3جبکہ محمد سراج ،شرادل ٹھاکر اور یوزیندا چاہل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

بھارت اس سیریزچار میچ کھیل کر6پوائنٹس کے ساتھ فہر ست ہے ،جبکہ آج کی جیت کے ساتھ ہی بھارت نے ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

سیریز کا اگلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف16مارچ کوکولمبو میں کھیلاجائے گاجس میں جیتنے والی ٹیم بھارت سے فائنل میں مد مقابل ہوگی ،سیریز کا آخر ی معرکہ 18مارچ کو ہوگا۔

مزید : کھیل