جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر ایرانی پروفیسر کو 18ماہ قید کی سزا

جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر ایرانی پروفیسر کو 18ماہ قید کی سزا
جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر ایرانی پروفیسر کو 18ماہ قید کی سزا

  


تہران /برلن(آئی این پی)معروف ایرانی معلم صادق زیبا کلام کو جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق معروف ایرانی معلم صادق زیبا کلام کو جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو ایک انٹرویو دینے پر18ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ تہران یونیورسٹی سے وابستہ سیاسیات کے پروفیسر زیبا کلام پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غیر ملکی بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے کر ریاست کے خلاف پراپیگنڈے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ انٹرویو یکم جنوری کو ڈی ڈبلیو کی فارسی زبان کے شعبے کو دیا تھا، جس میں انہوں نے ایران میں مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی