”خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار یہ کام کر رہے تھے “ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایسی بات بتا دی کہ سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

”خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار یہ کام کر رہے تھے “ڈاکٹر حیدر اشرف ...
”خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار یہ کام کر رہے تھے “ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایسی بات بتا دی کہ سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب واقع پولیس چوکی پر خود کش دھماکے میں اب تک 4 پولیس ہلکاروں سمیت نو افراد شہید ہو گئے ہیں اور اسی حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز حیدراشرف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیاہے جبکہ دھماکہ پولیس کی نفری کی تبدیلی کے عین دوران ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور ڈاکٹر حیدراشرف کا کہناتھا کہ پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے واقعہ سے بچالیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہنچنے دیا۔ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جب کہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد شہید  اور 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے لیکن ان تمام شہادتوں کے باجود پولیس فورس کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔

مزید : قومی