گوگل نے جلد پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

گوگل نے جلد پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کا عندیہ دے دیا
گوگل نے جلد پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوگل نے پاکستان میں جلد پے سروس شروع کرنے کاعندیہ دے دیا ہے جس سے پاکستانی پیسے کما سکیں گے۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے پاکستان میں موجود نمائندوں نے کراچی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گوگل کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ وہ ملک میں جلد پے سروس کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے گوگل کے نمائندوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔