”تحریک انصاف کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی “، نوید قمر نے اضافی بلوں سے متعلق حکومتی بے خبری کی وضاحت کردی

”تحریک انصاف کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی “، نوید قمر نے اضافی بلوں سے متعلق ...
”تحریک انصاف کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی “، نوید قمر نے اضافی بلوں سے متعلق حکومتی بے خبری کی وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ابھی بھی اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ بل کتنے بڑھ گئے ہیں ، یہ اب بھی کہہ رہے ہیں کہ بل ایک دوفیصد بڑھے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ تحریک انصاف کو ابھی بھی اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ بل کتنے بڑھ گئے ہیں ، یہ اب بھی کہہ رہے ہیں کہ بل ایک دوفیصد بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پتہ نہیں کہ گیس کے بل جو زیادہ آئے ہیں ، ان میں کرپشن ہے یا بد انتظامی ہے لیکن لوگوں پر تو بوجھ بڑھ گیاہے اور حکومت کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیسے ہواہے ۔ان کا کہناتھا کہ نندی پور پر میں زیادہ بات نہیں کرسکتا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے ،کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کوکافی حد تک ذمہ دار قراردیتی ہے ۔

مزید : قومی