حکومت قومی اثاثے فروخت کرنے سے باز رہے،اشرف بھٹی

حکومت قومی اثاثے فروخت کرنے سے باز رہے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی نجکاری ناقابل قبول ہے حکومت قومی اثاثے فروخت کرنے سے باز رہے قومی اداروں کی نجکاری کی صورت میں ملازمین کی بے روز گاری ہمیں کسی بھی قیمت پر قبول نہیں حکومت روز گار چھیننے کی بجائے روز گار فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈروں کے خلاف بدزبانی زیب نہیں دیتی پی ٹی آئی نے اقتدار میں آ کر بھی بدزبانی ترک نہیں کی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے قومی یکجہتی کی فضا خراب ہو رہی ہے حکومت نے فیصل واڈا کے کفریہ کلمات پر کارروائی نہ کر کے بھی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومتی نااہلی ہے حکومت نے چھ ماہ میں عوام کا کوئی مسئلہ نہیں کیا بلکہ ان کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4